Thursday, January 21, 2021

Jin Bhoot




آج میں اس سے ملنے کیلئے گیا ایک دفعہ تو وہ مجھے دیکھ کر حیران ہی رہ گئی ۔ کہ آخر آ کدھر سے گیا  اس کے دل کی دھڑکن تیز ہو گئی تھی کم از کم مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے۔اس لڑکی سے تو بات تک نہیں ہو رہی تھی ۔ پر میں باتیں کرتا رہا۔جس جگہ میں اس سے ملنے گیا تھا وہ میرے رشتے داروں کا تھا اور وہ بھی ان کے کچھ لگتے تھے ۔ پھر مجھے چاہے کا کہاگیا میں نے کہا کہ رہنے دیں پر انہوں نے کہا پی لو ۔



میں نے پھر سر ہلا کے کہا کہ ٹھیک ہے۔ لے آئیں میں پی لیتا ہوں۔اب وہ بات جس کے لیے میں اتنی دور گیا تھا میں نے عائشہ سے کہا وہ ڈیوایس دے دو۔ یہ اصل میں ایک بہانہ تھا جو میں لگا کر اس گھر گیا تھا اس میں مجھے جن بھوت سے ملنے ہی جانا تھا۔جن بھوت میں اس کو پیار سے کہتا ہوں۔ اصل نام تو اس کا کوئی اور ہی ہے۔



عائشہ چاہے لے آئی اور میں نے پینی شروع کر دی۔بعد میں وہ  ڈیوایس بھی لے آئی۔ پھر اِدھر اُدھرکی باتیں کرنے لگے۔


پھر میں اُٹھا اور گھر کی طرف  چل دیا  اور وہ پیچھے سے دیکھتی رہی۔ گھر آنے پر اس کا میسج آیا ۔ پر میں نے وہ اس وقت نہیں دیکھ سکا ۔ مجھے لگا کہ وہ موبائل فون گھر چھوڑ آئی ہے۔ رات کے وقت جب وہ گھر پہنچی  تب اس نے میرے میسج کا جواب دیا جو میں نے کیے تھے۔ بات ہونا شروع ہوگئی ۔ جن بھوت نے میرا شکریہ ادا کیا


میں نے پوچھا کس لیئے ۔ جن بھوت نے کہا کہ میر کہنے پر آنے کے لیئے۔


اور ساتھ ہی کہنے لگی کہ کل پھر آجانا۔ میں نے کہا کہ روز  روز آنا  مشکل ہے۔اور کوئی بہانہ ہی بتا دو۔ کہنے لگی وہ تم دیکھو مجھے بس دیکھنا ہے۔


میں اب کیا کرتا کہہ دیا کہ کوشش کروں گا۔

 

کہانی اگلے دن بھی جاری رہے گی۔

No comments:

Post a Comment