یہ بات تب کی ہے جب سردیاں شروع ہونے والیں تھی۔ غلباََ 14 دسمبرکی بات ہے۔
میرا ایک دوست میرے پاس آیا اور کہنے لگا کہ ایک لڑکی ہے۔ وہ میرے ساتھ بات کرنا چاہتی ہے پر میں اس کے ساتھ بات نہیں کرنا چاہتا۔
میں بھی اس وقت ایک لڑکی سے بات کیا کرتا تھا۔ لیکن میرا دوست یہ چاہتا تھا۔ کہ اس لڑکی کا نمبر میں لے لوں اور اس لڑکی سے میں بات کروں۔ میں نے کہا کہ میں تو ایک لڑکی سے پہلے ہی بات کر رہا ہوں۔ تو کہنے لگا کہ کچھ نہیں ہوتا جہاں ایک سے بات کرنی ہے وہاں دو سے کرلینا۔
میرے بار بار کہنے کے باوجود اس نے نمبر دے دیا۔اب میں نے کہا کہ یہ مجھ سے بات نہیں کرے گی۔ پھر آگے سے کہنے لگا کہ کچھ باتیں میں بتا دیتا ہوں اس کو وہی کہنا پھر اس کو پتا بھی نہیں چلے گا۔
خیر میں نے حامی بھر لی اس نےدوست نے نمبر دیا اور بات ہونا شروع ہوئی۔ اس دوست نے کچھ میسج بھیجے جو میں نے ویسے کے ویسے ہی بھیج دیے۔ اس لڑکی کا جواب ملتا ہے "جی کون"
اب میرے پاس کچھ اور میسج بھی تھے وہ سارے کے سارے ہی بھیج دیے۔ اس سے ہوا کیا کہ اس لڑکی کو یقین ہوگیا کہ یہ لڑکا ہی ہے۔
کہانی ابھی جاری ہے۔۔۔۔۔۔
No comments:
Post a Comment